حج کرپشن کیس:سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کو 16 سال قید کی سزا

اپ ڈیٹ 03 جون 2016 08:50am

kazmi00000

اسلام آباد :حج کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر 16 سال قید کی سزا سنا دی گئی۔

 سابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امور آفتاب الاسلام کو بھی 16 سال جبکہ سابق ڈائریکٹر جنرل حج راؤشکیل کو40 سال قید بامشقت کی  سزا سنائی گئی، تینوں ملزمان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے جیل بھجوا دیا گیا  ہے۔

اسلام آباد کے اسپیشل جج سینٹرل ملک نذیر احمد نے حج کرپشن کیس کا فیصلہ سنا دیا، جس کے تحت سابق وفاقی وزیر مذہبی امور حامد سعید کاظمی کو جرم ثابت ہونے پر16 سال قید کی سزا سنائی گئی۔

ان کے علاوہ سابق ایڈیشنل سیکرٹری مذہبی امورآفتاب الاسلام کو16 سال قید جبکہ  سابق ڈی جی حج راوؤشکیل کو40 سال قید کی سزا سنائی گئی ۔

 سزا سنائے جانے کے فوری بعد  پولیس نے حامد کاظمی،راؤ شکیل،آفتاب الاسلام کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرکے ہتھکڑیاں لگا دیں۔