سندھ اسمبلی کا بجٹ میں 30 فیصد اضافے کا مطالبہ

اپ ڈیٹ 03 جون 2016 11:37am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:سندھ اسمبلی نے نئے مالی سال2016 اور17 کے لئے اپنے بجٹ میں 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کردیا ہے۔

ایک ارب90 کروڑروپے پرمشتمل بجٹ تجاویزمحکمہ خزانہ کے حوالے کردی گئیں۔

سندھ اسمبلی کے لئے گذشتہ مالی سال 2015 اور16 میں ایک ارب 47 کروڑروپے بجٹ مختص کیا گیا تھا مگراسمبلی اخراجات میں اضافے کے باعث 7 کروڑ10 لاکھ روپے اضافی خرچ ہوئے۔

نئے مالی سال2016 اور17 کے لئے سندھ اسمبلی کے بجٹ میں 30 فیصد اضافے کا مطالبہ کیا گیا ہے،اور ایک ارب 90 کروڑروپے کی تجاویزپیش کی گئی ہیں۔

سیکریٹری  کے مطابق سندھ اسمبلی کے لئے جدید سیکیورٹی آلات کی خریداری کے علاوہ اسمبلی میں حاضری کے لئے بائیومیٹرک سسٹم نصب کیا جائے گا جبکہ ترقیاتی منصوبوں میں پارکنگ پلازہ کی تعمیربھی شامل ہے۔