قومی بجٹ عوام دشمن قرار

شائع 03 جون 2016 05:22pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:اپوزیشن رہنماوٴں نے بجٹ کو عوام دشمن قرار دیدیا۔ اپوزیشن کا کہنا ہے کہ بجٹ تقریر صرف الفاظ کا ہیرپھیر ہے، دیا کچھ نہیں، صرف ٹیکس لگانے کی ہی باتیں ہوتی رہیں۔

تحریک انصاف نے وفاقی بجٹ کو عوام اور کسان دشمن قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ دعویٰ تو کسانوں کو ریلیف دینے کا کیا گیا مگر اس طبقہ کو حقیقت میں کچھ نہیں ملے گا ۔

ایم کیو ایم کا کہنا ہے کہ مردم شماری کے بغیر بجٹ پیش کرنا بے سود ہے۔ ستر فیصد ریونیو دینے والے کراچی کیلئے کچھ نہیں کیا گیا۔ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کا کہنا ہے کہ جس موجودہ ٹیم نے مشرف اور زرداری کے بجٹ تیار کیے وہ کیا تبدیلی لاسکتے ہیں۔جمشید دستی کہتے ہیں کہ بجٹ میں عوام کو صرف دھوکہ دیا گیا۔

بجٹ اقدامات سے مکمل مایوس اپوزیشن اراکین کا کہنا تھا کہ حالیہ بجٹ سے عوام کو ریلیف کم اور مشکلات میں اضافہ زیادہ ہوگا۔