پنجاب اسمبلی کے باہر اساتذہ سراپا احتجاج
فائل فوٹولاہور:لاہور میں پنجاب اسمبلی کے سامنےاساتذہ بھی اب سراپا احتجاج بن گئے، مطالبات کے حق میں دھرنا دے کر مال روڈ بلاک کردی۔
محکمہ صحت کے ملازمین کے بعد اب اساتذہ بھی سڑکوں پر حقوق لینے پہنچ گئے،مال روڈ لاہور پرپنجاب ٹیچرز یونین اسکولوں کی نجکاری،سہولتوں کے فقدان اورعدم مستقلی کے خلاف پنجاب اسمبلی کے سامنے ڈیرے ڈال لئے ہیں۔
اساتذہ کے دھرنے کے باعث فیصل چوک بھی اب دھرنا چوک میں بدل چکاہے۔جہاں ہاتھوں میں بینرز اٹھائے اساتذہ کی نعرے بازی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ ا سکولوں کی نجکاری سے اساتذہ کو بے روزگار کیا جارہا ہے جبکہ بہتر نتائج دینے والے اسکولوں کو دانش ا سکولوں میں ضم کرنا اساتذہ اور طلبہ پر ظلم ہے۔
چیئرنگ کراس پردھرنے کے باعث ٹریفک کی روانی شدید متاثر ہے مگر اساتذہ کہتے ہیں کہ جب تک مطالبات پر عمل درآمد نہیں کیا جاتااحتجاج بھی ختم نہیں ہوگا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔