جعلی شناختی کارڈہولڈر کو 2 ماہ کی مہلت دے رہے ہیں،نثار
وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خانکلر سیداں :وزیرداخلہ چوہدری نثار علی خان کہتے ہیں پچھلے سالوں میں ڈھائی لاکھ شناختی کارڈ اور 29 ہزار پاسپورٹ بلاک کئے گئے۔
جعلی شناختی کارڈز رکھنے والوں کو 2 ماہ کی مہلت دے رہے ہیں، جعلی شناختی کارڈ ہولڈر کی نشاندہی کرنے پر دس ہزار روپے انعام ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ شناختی کارڈ کی تصدیق کیلئے فیملی ٹری پیغام پروگرام شروع کررہے ہیں پہلے مرحلے میں ڈھائی کروڑ خاندانوں کا فیملی ٹریز ڈیٹا بنے گااور خاندان کے سربراہ کو نادرا کی جانب سے پیغام آئے گا چوتھے مرحلے میں یہ پیغام ہر سم ہولڈر کو جائے گا۔
چوہدری نثار نے بلاول بھٹو زرداری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ وہ بچے نہیں ہیں لیکن نابالغ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ والوں کو 2 مہینے کی ایمنیسٹی دے رہے ہیں، اس دوران وہ سہولت سے فائدہ اٹھائیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔