کراچی:ایم کیو ایم کاآج وزیراعلیٰ ہاؤس کےباہر احتجاج کا اعلان
وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑکیں کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے - فائل فوٹوکراچی :کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ نے آج وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے، جس کے بعد وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑکیں کنٹینر لگا کر سیل کردیا گیا ہے۔
ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کے جاری اعلامیہ کے مطابق ،اتوارکے روز ہونے والے مظاہرے میں اراکین رابطہ کمیٹی،کونسلراورکارکنان شرکت کریں گے۔
ایم کیوایم کا مؤقف ہے کہ کےفور منصوبہ سرخ فیتے کی نذرکردیا گیا اور شہر بھر میں پانی کی قلت سنگین ہوتی جارہی ہے، جس کے باعث فسادات کا بھی خدشہ ہے۔
رات گئے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر شاہین کمپلیکس سے وزیراعلیٰ ہاؤس جانے والی سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے اور وزیراعلیٰ ہاؤس کے اطراف کی سڑکیں کنٹینرلگاکرسیل کردی گئیں ہیں ۔
پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات کردی گئی ہے۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔