لاڑکانہ:نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ، 2مزدورزخمی
فائل فوٹولاڑکانہ :لاڑکانہ کے قریب نوڈیرو میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے دو مزدور زخمی ہوگئے،زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا،پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کردی ہے۔
لاڑکانہ کے علاقے نوڈیرو کے ہوٹل میں کام کرنے والے دو مزدور اکرم علی اور سعید احمد ہوٹل کے باہر سوئے ہوئے تھے،دونوں مزدوروں پر نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کردی،جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے۔
مسلح افراد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے، زخمی مزدوروں کو لاڑکانہ کے چانڈکا اسپتال منتقل کر دیا گیا،جہاں پر اکرم علی کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق ،دونوں مزدوروں کا تعلق ڈی آئی خان سے ہے، جو مزدوری کرنے کے حوالے سے نوڈیروآئے تھے،واقعے کی تفتیش جارہی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔