لودھراں کے عوام اپنا حق رائے دہی استعمال کریں ،عمران خان

شائع 23 دسمبر 2015 07:31am

khna_imagee

اسلام آباد:تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ لودھراں کے عوام اپنا حق رائے دہی ضروراستعمال کریں، حکومت کی ترجیح قرضے پربنائے جانےوالے میٹرو منصوبے ہیں۔

اپنے ٹوئٹر پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ناقص انتظامات انتخابات کو متنازع بنارہے ہیں ،سیکریٹری الیکشن کمیشن نے بلدیاتی انتخابات میں ناقص کارکردگی تسلیم کی تھی،چیف جسٹس سے دوہزار تیرہ کے انتخابات میں چالیس غلطیوں کی نشاندہی کی تھی،جب تک تادیبی کارروائیاں نہیں ہونگی،شفاف انتخابات نہیں ہوسکتے۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے الیکشن میں جہانگیر ترین کیلئے نیک خواہشات ہیں،عوام اپنا حق رائے دہی ضروراستعمال کریں۔