کراچی: راشن کی تقسیم کے دوران بد نظمی، متعدد خواتین بے ہوش
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں غریبوں کو راشن تقسیم کرنے کے دوران بد نظمی سے بھگدڑ مچ گئی۔ متعددخواتین بے ہوش ہوگئیں۔
ایکسپوسینٹرمیں راشن کی تقسیم کا عمل شروع ہوا،جو اس وقت بدنظمی کا شکارہواجب بھیڑ بے قابو ہوگئی۔کئی خواتین ایکسپوسینٹرکے گیٹ اورجنگلوں پرچڑھ کردوسری جانب پہنچ گئیں۔بھگدڑمچنے سے کئی خواتین کی حالت غیرہوگئی جنہیں فوری طورپرطبی امداد دی گئی۔بدنظمی کے باعث کئی افراد کوراشن نہ مل سکا۔خواتین کا کہنا ہے کہ وہ صبح سے یہاں آئی ہوئی ہیں لیکن بھی تک راشن نہ مل سکا۔
وزیراعلیٰ سندھ کی آئی جی سندھ کودی گئی ہدایت پرایکسپوسینٹرمیں پولیس کی اضافی نفری تعینات ہوئی جس نے صورتحال کوکنٹرول کرلیا ۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی غربااورمستحقین میں راشن کی تقسیم کا عمل شروع ہوجاتا ہے۔تاہم منتظمین کی جانب سے بھیڑکو کنٹرول کرنے کے ناکافی انتظامات کے باعث ناخوشگوارواقعات اورکئی بارالمناک سانحات جنم لے چکے ہیں۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔