رمضان کاچاند دیکهنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 10:23am
اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے - فائل فوٹو اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے - فائل فوٹو

کراچی:رمضان المبارک کا چاند دیکهنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے دفتر میں ہونے والے اجلاس کی صدارت رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان کریں گے۔

ڈی جی محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند نظر آنے کے واضح امکانات موجود ہیں۔

کوئٹہ، پشاور اور لاہور میں صوبائی کمیٹیوں کے اجلاس منعقد ہوں گے جو دیگر شہروں سے آنے والی شہادتوں کا جائزہ لینے کے بعد مرکزی کمیٹی کو اپنی تجاویز ارسال کریں گی۔

شہادتوں کی تصدیق کے بعد مفتی منیب الرحمان سرکاری طور پر رمضان المبارک کے آغاز کا اعلان کریں گے۔