بنوں:نامعلوم افراد کی فائرنگ،2افراد جاں بحق

اپ ڈیٹ 06 جون 2016 07:57am
فائل فوٹو فائل فوٹو

بنوں :بنوں کے علاقے بکا خیل میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2افراد جاں بحق ہوگئےجبکہ ملزمان فرارہوگئے۔

پولیس کے مطابق، بنوں کے علاقے ایف آر بکا خیل میں پرانی دشمنی کی بناء پر فائرنگ کی گئی۔

  پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے کر پورسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے۔

اُدھر بنوں ہی کے علاقے حوید میں نامعلوم شدت پسندوں نے دکان کے باہر بارودی مواد نصب کر رکھا تھا جس کو زوردار دھماکے سے اُڑا دیا گیا دھماکے سے دکان کو جزوی نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔