رمضان کا چاند نظر آگیا ،منگل کو روزہ ہوگا

شائع 06 جون 2016 02:53pm
ruiteey-hilaal_image فائل فوٹو

کراچی :رمضان کا چاند نظر آگیا ہے اور پہلا روزہ اب کل بروز منگل کو ہوگا ۔

رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوا ۔ اجلاس کی صدارت مفتی منیب الرحمان کی ۔رویت کی شہادتیں مختلف زونل ہلال کمیٹیوں کی جانب سے موصول ہوئیں ،سب سے پہلی شہادت لاہور کی زونل کمیٹی کی جانب سے موصول ہوئی ،بعدازاں اسکردو،کوئٹہ ،پنچگور،چترال،ٹھٹھہ سے بھی اس کی تصدیق ہوئی جبکہ مختلف علاقوں سے بھی چاند نظر آنے کی شہادتوں کا سلسلہ جاری ہے ۔

جس کے بعد باضابطہ طور پر رویت کا اعلان کردیا گیا ہے اور اب پہلا روزہ بروز منگل کو ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر چھبیس گھنٹے ہے اور افق پر اسکے نظر آنے کا زاویہ تیرہ ڈگری رہا ۔آج نیوز کی جانب سے پوری قوم کو رمضان کا چاند نظر آنے کی مبارک باد ہے ۔

دوسری جانب رویت کے بعد ترابی کی تیاریاں بھی مختلف مساجد میں تیزی سے شروع ہوگئی ہیں اور آج پہلی ترابی کا اہتمام کیا جائیگا جس کے بعد آج رات پہلی سحری کی جائیگی ۔