اگر کوئی دھرنا دینا چاہتا ہے تو اپنا شوق پورا کرلے ،احسن اقبال

شائع 06 جون 2016 04:55pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ اگرکوئی دھرنا دینا چاہتا ہے تو شوق پوراکرلے۔

انکا کہناتھاکہ پی ٹی آئی کے جلسے بڑے بڑے میدانوں سے چوکوں پرآگئے ہیں ۔احسن اقبال نے مزید کہا کہاپوزیشن کا مسئلہ آف شورکمپنیاں نہیں،وہ خوفزدہ ہیں کہ حکومت نے اگلے دو سال بھی مکمل کرلیے تو اگلے الیکشن میں انکی ضمانتیں ضبط ہو جائیں گی۔