لندن :وزیراعظم نواز شریف گھر منتقل

شائع 06 جون 2016 05:58pm
sharifnew_image فائل فوٹو

لندن :وزیر اعظم نواز شریف تیزی سے روبصحت ہیں اور اب انکو ڈاکٹرز کی اجازت کے بعد گھر منتقل کردیا گیا ہے ۔

اس سے قبل وزیرا عظم نواز شریف کے بیٹے حسین نواز نے بتایا تھا کہ وزیراعظم نے ہلکی پھلکی غذا کااستعمال شروع کردیا ہے۔ڈاکٹرزکی اجازت کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کردیا جائے گا۔
مریم نوازنے بھی میاں نوازشریف کی طبیعت کے حوالے سے ٹویٹر پر آگاہ کیا کہ ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے بعد سے ڈاکٹرزکی ہدایت پر عمل کیاجارہاہے۔دوسری جانب برطانوی ہائی کمشنرتھامس ڈریونے مریم نوازسے اسلام آباد میں ملاقات کی۔برطانوی ہائی کمشنرنے میاں نوازشریف کی خیریت دریافت کی۔