وزیراعظم کی رمضان المبارک کےآغاز پرقوم کومبارکباد

اپ ڈیٹ 07 جون 2016 04:58am
فائل فوٹو فائل فوٹو

لندن:وزیراعظم نے رمضان المبارک کے آغاز پر قوم کو مبارکباد دی ہے۔ کہا رمضان المبارک کی برکت سے پاکستان مزید مستحکم اور مضبوط ہوگا۔

وزیراعظم  نواز شریف کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل و کرم اور قوم کی دعاؤں سے میں صحت یاب ہو رہا ہوں اور انشا اللہ جلد  ہی ملک واپس آ کر پاکستان اور اس کے عوام کی خدمت کروں گا کیونکہ میرا دل وطن اور اہل وطن کی محبت میں ڈھڑکتا ہے۔