کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں سحری کے وقت لوڈشیڈنگ

شائع 07 جون 2016 04:50am
پہلی سحری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے - فائل فوٹو پہلی سحری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے - فائل فوٹو

کراچی:پہلی سحری میں لوڈشیڈنگ نہ کرنے کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ کراچی سمیت ملک کے کئی شہروں میں لوڈشیڈنگ سے شہریوں کو پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

سحری کے وقت فیصل آباد اور گوجرانوالہ سمیت ملتان کے مختلف علاقوں، ایم ڈی اے چوک،جناح کالونی سمیت کئی علاقے بجلی سے محروم رہے۔

 پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی گئی،جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 کراچی میں گلشن اقبال، گارڈن، گولیمار،قیوم آباد سمیت کئی علاقے سحری کے وقت بجلی سے محروم رہے۔

 ترجمان کے الیکٹرک کے مطابق سحر اور افطار کے وقت لوڈشیڈنگ نہیں کی جا رہی، تاہم بعض علاقوں میں بجلی کی فراہمی فنی خرابی کے باعث معطل رہی۔

 ترجما ن کا کہنا تھا کہ فنی خرابی کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کیلئے کے الیکٹرک کاعملہ موجودہے۔