ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی
عض مقامات پر درجہ حرارت48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے - فائل فوٹواسلام آباد:محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترعلاقوں میں آئندہ 4روز تک موسم شدید گرم رہنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں آج سے جمعرات کے دوران موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
اس دوران بعض مقامات پر درجہ حرارت48 سے 50 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہےتاہم ہزارہ ، راولپنڈی، گوجرانوالہ ڈویژن اور کشمیر میں گرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔
پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم رہا۔ سب سے زیادہ گرمی نورپورتھل، بھکر، رحیم یارخان، سکھر، لاڑکانہ میں پڑی۔
جہاں درجہ حرارت 48 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔