راولپنڈی:گاڑی کھائی میں گرگئی،2افراد جاں بحق،18زخمی
فائل فوٹوراولپنڈی:راولپنڈی سے فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر جانے والی گاڑی کھائی میں گرنے سے 2افراد جاں بحق جبکہ 18زخمی ہوگئے۔
مسافروں سے بھری کوسٹر راولپنڈی سے فارورڈ کہوٹہ آزاد کشمیر کیلئے جارہی تھی کہ محمود گلی کے مقام پرموڑ کاٹتے ہوئے کھائی میں جاگری۔
مقامی لوگوں نے فوری طورپرزخمیوں کو کھائی سے نکالا تاہم شید راٹھور،طالب حسنین موقع پر دم توڑ گئے۔
زخمیوں کوراولاکوٹ اورعباس پور کے ہسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے۔
اسپتال ذرائع کے مطابق،بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے جس کے باعث ہلاکتیں بڑھ سکتی ہیں۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔