منصاربہ اسکینڈل کیس :30گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری
فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد کی احتساب عدالت نے مضاربہ اسکینڈل کیس میں 30 گواہوں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے ۔
اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج نثاربیگ نے مضاربہ اسکینڈل کے ملزم راشد منہاس کے کیس کی سماعت کی۔
عدالت نے مقدمہ کے 30 اہم گواہان کے وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت کل تک ملتوی کردی۔
مقدمہ کے 265گواہان اپنے بیانات قلمبند کرا چکے ہیں، مجموعی طورپر295گواہان کے بیانات قلمبند ہونے ہیں۔
واضح رہے کہ ملزم راشد منہاس پراسلامی سرمایہ کاری کے ذریعے کروڑوں روپے لوٹنے کا الزام عائد ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔