دھماکاخیزموادرکھنےکےملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد
فائل فوٹوکراچی:سندھ ہائی کورٹ نے دھماکاخیزموادرکھنے کے ملزم کالعدم ٹی ٹی پی کے کارندے علی حیدر کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔
سندھ ہائیکورٹ میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کارندے علی حیدر کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی۔
پولیس نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کو گذشتہ سال گلبرک کے علاقے سے گرفتار کیا گیا تھا۔ملزم کے قبضے سے دھماکا خیزمواد برآمد ہواجودہشت گردی کیلئے منتقل کیاجارہا تھا۔
سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ پولیس نےملزم کو گرفتار کرکے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بنایا،ضمانت نہ دی جائے۔
جس پرعدالت نے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد کردی ۔اس سے قبل انسداد دہشتگردی عدالت بھی ملزم کی ضمانت کی درخواست مسترد کرچکی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔