اسلام آباد ہائیکورٹ: چیئرمین ایس ای سی پی کی تقرری درست قرار

شائع 07 جون 2016 08:15am
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد :اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین ایس ای سی پی کی تقرری کو درست قراردیتے ہوئے درخواست خارج کردی۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ظفرالحق حجازی کی تقرری کے خلاف درخواست پرمحفوظ فیصلہ سناتے ہوئے تقرری کو درست قراردے دیا ۔

جسٹس اطہرمن اللہ نے 27مئی کو فیصلہ محفوظ کیا تھا،شہری نسیم اقبال نے ظفرالحق کی تقرری کو چیلنج کیا تھا۔

درخواست گزار کی وکیل عاصمہ جہانگیر نے موقف اختیارکیا کہ ظفرالحق حجازی کو دسمبر 2014 میں کمشنر ایس ای سی پی مقرر کیا گیا، صرف دو دن بعد چیئرمین بنا دیا گیا ۔

ظفر الحق حجازی کو وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا قریبی ساتھی ہونے کی وجہ سے چیئرمین ایس ای سی پی مقرر کیا گیا۔

ظفرحجازی کے وکیل کا کہنا تھا تقرری قانون کے مطابق کی گئی ،قانون دوسری مرتبہ تقرری کی اجازت دیتا ہے ۔