حج کرپشن کیس:راؤشکیل کے فرنٹ مین احمد فیض ضمانت پر رہا
فائل فوٹواسلام آباد :اسلام آباد کی خصوصی عدالت نے حج کرپشن کیس کے مرکزی مجرم راؤ شکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کوضمانت پر رہا کر دیا ۔
حج کرپشن کیس کے مرکزی مجرم راؤشکیل کے فرنٹ مین احمد فیض کواسلام آباد کے اسپیشل جج سنٹرل ملک نذیرکی عدالت میں پیش کیا گیا۔
دوران سماعت ملزم احمد فیض نے عدالت میں بیان دیا کہ ہرحاضری پرپیشی کویقینی بناوں گا، ضمانت پررہا کیا جائے ۔
جس پرعدالت نے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری معطل کرتے ہوئے ملزم کوضمانت پررہا کرنے کا حکم جاری کردیا ،کیس کی سماعت 15 جون تک ملتوی کردی گئی ۔
واضح رہے کہ غیرحاضری پر عدالت نے ملزم احمد فیض کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کیے تھے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔