آرمی چیف راحیل شریف سے چینی سفیر کی ملاقات
فائل فوٹو
راولپنڈی :چینی سفیر سن وی ڈونگ کی آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔ملاقات میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ قومی اقتصادی راہداری منصوبے کو ہر صورت مکمل کیا جائیگا۔آئی ایس پی آر کے مطابق چینی سفیر سن وی ڈونگ نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا۔
انھوں نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے اہم ملاقات کی، ملاقات میں جنرل راحیل شریف نے کہا کہ سی پیک پاکستان اور خطے کی تقدیر بدلنے کا منصوبہ ہے، اسے ہر صورت مکمل کیا جائیگا، منصوبے کی سیکیورٹی بھی یقینی بنائی جائے گی۔چینی سفیر نے کہا کہ خطے میں امن و استحکام کیلئے پاک فوج کا کردار اہم ہے۔ ملاقات میں خطے میں رونما تبدیلیوں، علاقائی سلامتی، افغان مفاہمتی عمل اور سی پیک کی سیکیورٹی پر تفصیلی تبادلہ خیالات کیا گیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔