آپریشن کی آڑ میں متحدہ کو نشانہ بنایا گیا ،ندیم نصرت

شائع 07 جون 2016 04:18pm
nadeem_image فائل فوٹو

لندن :ایم کیوایم کے رہنما ندیم نصرت کہتے ہیں کہ کراچی آپریشن کا مطالبہ ہم ہی نے کیا تھا اور اس کی آڑ میں نشانہ بھی ہمیں ہی بنایا گیا۔ آپریشن کے دوران کارکنوں کے گھروں پر دس ہزار چھاپے مارے گئے۔

لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس میں ایم کیو ایم کے کنوینر ندیم نصرت نے کہا ہم نے ہی کراچی میں قیام امن کیلئے آپریشن کا مطالبہ کیا تھا تاہم آپریشن کی آڑمیں صرف ایم کیوایم کوہی نشانہ بنایا گیا۔

ندیم نصرت کا کہنا تھاکہ کراچی آپریشن میں دس ہزارکارکنان کے گھروں پرچھا پے مارے گئے،چارہزار سے زائدکارکنوں کو گرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ستائیس کارکن جیلوں میں ہیں۔ ایم کیو ایم کیخلاف 3سال سے آپریشن ہورہا ہے۔