پاناما لیکس ٹی او آرز ،تجاویز کی منظوری نظر نہیں آرہی ،اعتزاز احسن
فائل فوٹو
پاناما لیکس کی تحقیقات کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پھر بے نتیجہ رہا ، اعتزاز احسن کہتے ہیں حکومت کی طرف سے اپوزیشن کی تجاویز منظور ہوتی نظر نہیں آرہیں ۔
پاناما لیکس کے معاملے پر حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے ٹی او آرز کے لئے پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ اجلاس کے دوران فریقین کسی حتمی نتیجے تک نہ پہنچ سکے۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن نے کہا کہ حکومت کے 4 میں سے 3 ٹی او ایرز تسلیم کرلیے ہیں اور ایک حکومتی ٹی او ایر میں چھوٹی سی ترمیم کی ہے، ہم اس معاملے پر ایگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر صورتحال جوں کی توں ہے، اب تک کوئی بھی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے۔
دوسری جانب حکومتی کمیٹی کے رکن خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ اگر مسئلے کو حل کرنا ہے تو ایسا راستہ اختیار کرنا پڑے گا جو کسی کو ٹارگٹ نہ کرے بلکہ ایسے قانون کے لیے پیشرفت کی جائے جو نہ صرف پاناما پیپرز میں اینے والے لوگوں کا احاطہ کرے بلکہ ایئندہ بھی ایسا کوئی واقعہ پیش ایئے تو اس قانون کو استعمال میں لایا جاسکے۔
پارلیمانی کمیٹی کا آئندہ اجلاس جمعے کے دن ساڑھے گیارہ بجے طلب کیا جس میں حکومتی ارکان اپوزیشن کی جانب سے تجاویز پر جواب دیں گے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔