کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی ،ڈی جی رینجرزسندھ
دکانیں بند کرانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔بلال اکبر - فائل فوٹوکراچی:ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے کہا ہے کہ کراچی میں کسی قسم کی ہڑتال نہیں ہوگی،دکانیں بند کرانے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائےگا۔ ہرقسم کی صورتحال میں شہریوں کو تحفظ دینے کیلئے تیار ہیں۔
ایم کیوایم کی کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل پر رینجرز کا ردعمل،ڈی جی رینجرزمیجرجنرل بلال اکبرکا کہنا ہے رینجرز نے فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ نہیں کیا،پی آئی بی کالونی میں جرائم پیشہ عناصر کی موجودگی کی اطلاع پر سرچ آپریشن کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ شہری مکمل آزادی کے ساتھ گاڑیاں سڑکوں پر نکالیں ہم تحفظ فراہم کریں گے، پیٹرول پمپس معمول کے مطابق کھولے جائیں اور شہری بلا جواز ہڑتال کی کسی کال پر کان نہ دھریں،جرائم پیشہ افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔