کراچی:ایم کیو ایم کی اپیل کے باوجود کاروباراور ٹرانسپورٹ معمول پر
یم کیو ایم نے بطور احتجاج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی تھی - فائل فوٹوکراچی:فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ کرنے کے خلاف ایم کیو ایم کی اپیل کے باوجود کراچی میں کاروبار اور ٹرانسپورٹ معمول کے مطابق رواں دواں ہے۔
فاروق ستار کے گھر کا محاصرہ گذشتہ رات کیا گیا تھا، رینجرز کو رکن صوبائی اسمبلی کامران فاروقی کی تلاش تھی، کئی گھنٹے کے بعد رینجرز نے محاصرہ ختم کردیا، ایم کیو ایم نے بطور احتجاج کاروبار اور ٹرانسپورٹ بند رکھنے کی اپیل کی تھی۔
ایم کیو ایم کی اپیل کے باوجود کراچی میں کاروباراورٹرانسپورٹ معمول کے مطابق چل رہی ہے۔
سحری میں کھلنے والی دکانیں بھی کھلی رہیں، ملیر، شاہ فیصل کالونی، ناظم آباد، نارتھ کراچی، کورنگی ،نیوٹاؤن، گلستان جوہر،قائد آباد، لسبیلہ سمیت دیگرعلاقوں میں پیٹرول پمپپس، دکانیں اورکارباری مراکز کھلے ہوئے ہیں،شاہراہوں پرٹریفک معول کے مطابق سڑکوں پررواں دواں ہے۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔