تربت :سیکورٹی فورسز سے جھڑپ ،چھ شدت پسند ہلاک
تربت میں سیکورٹی اہلکاروں اور شرپسندوں میں جھڑپیں دوسر ے روز بھی جاری ہیں، چھ شدت پسند ہلاک جبکہ دو ایف سی اہلکار شہید ہو گئے،قلات میں بھی کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر دوسرے روز بھی تربت میں سرچ آپریشن جاری ہے،سیکورٹی فورسز اور شرپسندوں میں جاری جھڑپوں کے دوران دو ایف سی اہلکار شہید جبکہ متعدد دہشتگرد مارے گئے۔آئی جی ایف سی کا کہنا ہے کہ شرپسندوں کے خاتمے تک آپریشن جاری رہے گا۔دوسری جانب قلات میں بھی سیکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں کالعدم تنظیم کا کمانڈر مارا گیا۔مارے گئے دہشتگرد کے قبضے سے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔