رینجرز متحدہ کارکنان کو ہراساں کررہی ہے،خالدمقبول صدیقی
فائل فوٹو
کراچی :متحدہ کے رہنما خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ رینجرزمسلسل ہمارے کارکنوں کو ہراساں کررہی ہے۔
متحدہ قومی موومنٹ نے فاروق ستار کے گھرکے محاصرے کے خلاف قومی اسمبلی اجلاس میں احتجاج اورایوان سے واک آوٴٹ کیا۔خالد مقبول صدیقی کاکہناتھاکہ بغیرکسی اطلاع کے فاروق ستارکے گھرکا محاصرہ کیا گیا۔ہم ریاستی اداروں کے اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔
ایم کیوایم کی تحریک التوا کے مطابق فاروق ستار سیاستدان ہیں مجرم نہیں۔ یہ واقعہ انھیں سیاسی امور سے دور کرنے کے لیے رونما کیا گیا۔ایم کیوایم نے وزیراعظم، آرمی چیف اور وزیرداخلہ سے نوٹس لینے کی اپیل اور اسپیکر قومی اسمبلی سے واقعے کی تحقیقات کرانے کامطالبہ کردیا۔
مقبول ترین















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔