کچھ چیزیں خاموشی کے ساتھ بھی کرنا پڑتی ہیں،اسحاق ڈار

شائع 09 جون 2016 05:23pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

اسلام آباد:وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ معاہدے کے بعد پاکستان کو سوئس بینکوں تک رسائی مل جائے گی، حکومت رقم واپس لانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

سینیٹ میں بجٹ پر بحث کے دوران وزیرخزانہ نے سوئس بینکوں میں پڑی پاکستانیوں کی رقوم پر حکومتی مؤقف کی وضاحت کی۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ غیرملکی بینکوں میں اکاؤنٹ ہولڈرز کی معلومات کا تبادلہ کرنے کا معاہدے ہونے کے بعد سوئس بینکوں تک رسائی مل جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ کچھ چیزیں خاموشی کے ساتھ بھی کرنا پڑتی ہیں، ہر چیز کا ڈھنڈورا پیٹا نہیں جاسکتا۔