کراچی:مسجد کی چھت گرنےسے5 نمازی شہید
فائل فوٹوکراچی:کراچی میں لنڈی کوتل کے علاقے میں مسجد کی چھت گرنے سے 5 نمازی شہید جبکہ متعد زخمی ہوگئے۔
آج نیوز کے مطابق ، نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل کی مسجد میں چھت گرنے کا واقعہ جمعہ کی نماز کے دوران پیش آیا۔
واقعے کے بعد امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں جہاں سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جاریا ہے۔
ذرائع کے مطابق ،رمضا ن المبارک کے پہلے جمعے کے باعث مسجد میں نمازیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔