حلیمہ بی بی قتل کیس:ملزم رضوان بیان سے منحرف

اپ ڈیٹ 11 جون 2016 05:35am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی میں حلیمہ بی بی قتل کیس سلجھتے سلجھتے مزید الجھ گیا ، ملزم رضوان پولیس کی تحویل میں دئے گئے بیان سے منحرف ہو گیا۔

رضوان کے مطابق   وہ حلیمہ کو نہیں جانتا ، مگر ملزم نے یہ بھی بتایا کہ قتل اس نے نہیں بلکہ مقتولہ کے سوتیلے بیٹے انصر نے کیا۔

 اس بیان نے کئی سنگین سوالات کو جنم دیا ، اس کے ساتھ ہی ملزم رضوان نے ایک اور الزام عائد کیا ، کہا اس کی گرفتاری کے حوالے سے بھی پولیس غلط بیانی سے کام لے رہی ہے۔

ملزم کے وکیل نے بھی الزامات کو بے بنیاد قرار دیا،عدالت نے ملزم کا بیان قلمبند کرنے کے بعد14روز کیلئے جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے اورپولیس کو اس کا علاج کرانے کا حکم دے دیا۔