پنوعاقل: نہر میں 30 فٹ چوڑا شگاف ،12 سے زائد دیہات زیر آب

شائع 11 جون 2016 07:53am

flood فائل فوٹو

پنوعاقل: گھوٹکی فیڈر سے نکلنے والی کورائی نہر میں  پنوعاقل کے مقام پر 30 فٹ چوڑا شگاف پڑگیا، جس کے نتیجے میں 12سے زائد دیہات  زیر آب آگئے۔

پاک فوج کے جوان شگاف ُپر کرنے میں مصروف ہیں،علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ نہر میں  پڑنے والا شگاف محکمہ آبپاشی کی غفلت کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ متعدد بار محکمہ آبپاشی کو کمزور پشتوں کی مرمت کرنے کے لئے آگاہ کیا گیا تاہم  کسی نے کوئی  توجہ نہ دی۔