سندھ اسمبلی: مالی سال 17-2016کا ٹیکس فری بجٹ پیشکردیا گیا
فائل فوٹوکراچی:نئے مالی سال دوہزارسولہ اورسترہ کیلئے سندھ کا آٹھ کھرب انہترارب روپے کا ٹیکس فری بجٹ سندھ اسمبلی میں پیش کردیا گیا۔
سندھ کا آٹھ کھرب انہترارب روپے کا بجٹ اسمبلی میں پیش کردیا گیا،بجٹ کا مجموعی حجم آٹھ کھرب چوون ارب روپے ہے۔جبکہ ساڑھے چودہ ارب روپے خسارہ ظاہر کیا گیا ہے۔
آئندہ مالی سال کے دوران پچاس ہزارنئی ملازمتیں دینے کا اعلان کیا گیا،بجٹ میں تعلیم، صحت، امن وامان اورترقیاتی پروگرام کوترجیحات حاصل ہیں۔
تعلیم کیلئے ایک سوساٹھ ارب،صحت کیلئے پینسٹھ ارب،امن اومان کیلئے بیاسی ارب،جبکہ سالانہ ترقیاتی پروگرام کیلئے دوسوپچیس ارب روپے کا اعلان کیا،۔
سندھ بجٹ میں تنخواہوں اورپینشن میں دس فیصد اضافہاورپچاس ہزارنئی ملازمتوں کا بھی اعلان کیاگیا۔
توانائی منصوبوں کیلئے چھ ارب مختص کیے گئے ہیں،جبکہ صوبے کی مجموعی آمدنی کا تخمینہ سات کھرب ستائیس ارب روپے لگایا گیا ہے۔
بجٹ میں محکمہ آبپاشی کیلئے اٹھارہ ارب چھیانوے کروڑ،محکمہ ورکس اینڈ سروسز کیلئے بائیس ارب نو کروڑ،زراعت کیلئے پانچ ارب اسی کروڑ روپے تجویز کیئے گئے ہیں۔
تھرکول میں پینے کے پانی کی اسکیموں کیلئے دس ارب روپے جبکہ تھرمیں مزید پچاس آراوپلانٹ لگانے کا بھی اعلان کیا گیا۔
سندھ کے وزیرخزانہ نے ٹیکس اصلاحات لانے کا اعلان کرتے ہوئے خدمات پرٹیکس میں ایک فیصد کمی کی بھی تجویز دی۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔