فاٹا کو صوبہ بنانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان

شائع 23 دسمبر 2015 01:16pm

12

پشاور:عمران خان نے فاٹا کو علیحدہ صوبہ بنانے کے حوالے سے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کردیا، پی ٹی آئی چیئرمین کہتے ہیں اب عوام کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ خیبر پختونخوا کا حصہ بننا چاہتے ہیں یہ علیحدہ صوبے کے خواہشمند ہیں۔

پشاور میں فاٹا کے قبائلی جرگہ سے خطاب میں عمران خان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں عوامی سفارشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک کمیٹی تشکیل دے رہے ہیں جو وہاں کے عوام سے مشاورت کریگی۔انہوں نے کہا کہ قبائلی علاقوں کے لیے الگ پیکج بنانا چاہئے، پیکج قبائلی علاقوں کے لوگوں کے ذریعے ہی استعمال ہوناچاہئے۔

ان کا کہنا تھا کہ فاٹا میں سب سے زیادہ تباہی گزشتہ دس برسوں میں جنگ کے دوران ہوئی جس سے تعلیم کا نظام بھی متاثر ہوا۔