پی ٹی آئی کاباغی ایم پی اےکی نااہلی کیلئے اسپیکر سندھ اسمبلی کو خط

اپ ڈیٹ 13 جون 2016 08:11am
پولٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ - فائل فوٹو پولٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ - فائل فوٹو

کراچی:تحریک انصاف نے باغی رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین کی نااہلی کے لیےاسپیکرسندھ اسمبلی کوخط لکھ دیا ہے،پولٹیکل پارٹیزایکٹ کے تحت اسمبلی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

رکن سندھ اسمبلی حفیظ الدین تحریک انصاف کے ڈاکٹرعارف علوی سے اختلافات کے بعد پاک سرزمین پارٹی میں شامل ہوگئے تھے۔

حفیظ الدین نے تحریک انصاف سے بغاوت کے باوجود تاحال اسمبلی کی رکنیت سے استعفی نہیں دیا،تحریک انصاف کی جانب سے اسپیکرسندھ اسمبلی کوموصول ہونے والے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ حفیظ الدین کونااہل قراردیا جائے۔