وزیراعلیٰ سندھ کاخاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانےکا نوٹس

شائع 13 جون 2016 07:50am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:وزیراعلیٰ سندھ نے دوران آپریشن خاتون کے پیٹ میں قینچی رہ جانےکا نوٹس لے لیا۔

کمشنرلاڑکانہ اوروائس چانسلرشہیدبینظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی کومتاثرہ خاتون کافوری علاج کرانے کی ہدایت کردی ۔

 وزیراعلی نےغفلت کے مرتکب ڈاکٹرکی جانب سے خاتون کے آپریشن کیلئے50 ہزارروپے طلب کئے جانے پربرہمی کا اظہارکیااورکمشنرلاڑکانہ اوروائس چانسلرشہیدبینظیربھٹومیڈیکل یونیورسٹی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔

وزیراعلیٰ نے کشمنراوروائس چانسلرکومتاثرہ خاتون کافوری علاج کرانے کی ہدایت کی ہے ۔