دارالحکومت میں عید ملادالنبی کے آتے ہی جشن کا سماں
اسلام آباد:آقائے دوجہاں حضرت محمد صل اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت قریب آتے ہی ملک بھرکی طرح اسلام آباد میں جشن کا سماں ہے۔
ملک کے دیگرحصوں کی طرح وفاقی دارالحکومت میں بھی جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی تیاریاں اپنے عروج کوپہنچ گئیں۔جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے جگہ جگہ بینرزآویزاں ہیں،گھروں،بازاروں، گلیوں اورمحلوں کو رنگ برنگی برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے کہ جس سے شہراقتدارنہ صرف جگما اٹھا،بلکہ اس کی خوبصورتی کوچارچاند لگ گئے۔
حضوراکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے جشن کی ان تیاریوں میں نہ صرف بڑے،بلکہ بچوں کاجوش بھی دیدنی ہے۔عاشقان رسول کا اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وسلم سے اس طرح محبت کا اظہارپورا مہینہ جاری رہتا ہے۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔