ٹی او آرز پر حکومت اپوزیشن کی شرائط تسلیم کرے،خورشید شاہ
فائل فوٹو
اسلام آباد:قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے کہا ہے کہ حکومت اپوزیشن کے شرائط کار من عن تسلیم کرے۔ پالیمانی کمیٹی ناکام ہوئی تو فیصلہ پارٹی کرے گی تاہم ہم سڑکوں کی سیاست نہیں چاہتے۔
حکومت اور اپوزیشن ٹی او آر طے کرنے میں تاحال ناکام ہیں،تاہم حوصلہ افزا پیشرفت یہ ہوئی کہ خورشید شاہ سے پرویز رشید نے ملاقات کیجس کے بعد خورشید شاہ نے اپنے چیمبرمیں میڈیا سے گفتگو کی،ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی کمیٹی ناکام ہوئی تو فیصلہ پارٹی کرے گی۔آصف زرداری سے بجٹ اورٹی اوآرپرمشاورت ہوئی ہے انہوں نے متحدہ اپوزیشن سے مشاورت کر کے فیصلہ کرنے کی ہدایت کی ۔
خورشید شاہ نے حکمران جماعت پر تنقید کرتے ہوئے ماضی کو بھی کریدا اورکہا کہ شہباز شریف کی ٹیپ موجود ہے جنہوں نے جج سے بینظیر بھٹو اور آصف زرداری کو سزا دلوانے کا کہا۔انہوں نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی سڑکوں کی سیاست سے گریز چاہتی ہے ،ٹی او آر پر حکومت کی ہٹ دھرمی نہیں بلکہ ناسمجھی ہے۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔