سندھ ہائیکورٹ نے کسٹم اورریونیوڈیپارٹمنٹ کونوٹسز جاری کردیئے
کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے ماڈل ایان کی ای سی ایل سے نام خارج کرنے کی درخواست پرکسٹم اورریونیوڈیپارٹمنٹ کونوٹسز جاری کردیئے، سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
سندھ ہائیکورٹ میں ماڈل ایان علی کی پیشی ہوئی،ایان علی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت میں موقف اختیارکیا کہ ان کے موکل کا نام ای سی ایل سے خارج کیاجائے،ایان علی والدہ کی علالت کے سبب بیرون ملک جاناچاہتی۔عدالتی احکامات پرپاسپورٹ فراہم کردیا گیا لیکن نام ای سی ایل میں ہونے کے باعث ایان علی کی بیرون ملک روانگی ممکن نہیں۔
لطیف کھوسہ نے عدالت سے کیس کوجلد نمٹانے کی بھی استدعا کی۔عدالت نے دلائل سننے کے بعد کسٹم اورریونیوڈیپارٹمنٹ کو نوٹسسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا،کیس کی سماعت پندرہ جنوری تک ملتوی کردی گئی۔
مقبول ترین

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔