خیبرپختونخوا کامالی سال17-2016کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا
فائل فوٹوپشاور:خیبرپختونخوا کے آئندہ مالی سال 17-2016کا بجٹ آج پیش کیا جائے گا، بجٹ کے موقع پر سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گیے ہیں۔
آج خیبرپختونخوا اسمبلی میں مالی سال 17-2016کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ بجٹ سیشن کے موقع پرپولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں۔
اس دوران اسمبلی ہال کے احاطے میں غیر متعلقہ افرادکا داخلہ ممنوع قرار دیا گیاہے۔ اراکین اسمبلی کوبھی اسمبلی احاطے میں نجی سکیورٹی گارڈز کے ساتھ داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی۔
بجٹ اجلاس کے موقع پرکسی بھی کشیدہ صورتحال سے نمٹنے کے لیے اسمبلی ہال کے اطراف میں پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کی گئی ہے۔
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔