جیکی چن کا پنجابی گانے پر شاندار رقص

شائع 14 جون 2016 04:14pm
فائل فوٹو فائل فوٹو

نئی دہلی: پنجاب سے بولی وڈ اور اب شنگھائی ، پنجابی گانے آج کل دنیا پر چھاتے جا رہے ہیں۔آپ یہ جان کر حیران ہوں گے کہ چائنیز لیجنڈ اداکار جیکی چن بھی دلیر مہندی کے گانے تنک تنک تن پر تھرا تھرا اٹھے۔

جیکی چن کی طرف سے یہ مظاہرہ 17ویں شنگھائی فلم فیسٹیول کے موقع پر ہوا۔ صورتحال اس وقت مزید پر جوش ہوگئی جب بالی وڈ اداکار سونو سود نے بھی شامل ہوکر مزہ دوبالا کر دیا۔

باسٹھ سالہ مارشل آرٹسٹ اور سونو سود ایک ساتھ آئندہ آنے والے انڈو –چائنیز پراجیکٹ کنگ فو یوگا میں کام کر رہے ہیں۔

زی نیوز