کرشمہ کپور اور سنجے کپور کے درمیان باقاعدہ طلاق ہو گئی
فائل فوٹو-بولی وڈ کی معروف اور خوبرواداکارہ کرشمہ کپور نے اپنے شوہر سنجے کپور سے باقاعدہ طلاق لے لی
انڈیا ٹائمز کے مطابق بولی وڈ اداکارہ کرشمہ کپور اورمشہور بزنس مین سنجے کپور کے درمیان باہمی رضامندی سے ایک معاہدہ طے پا گیا جس کے بعد دونوں میں باقاعدہ طلاق ہو گئی ۔ معاہدے کے مطابق بچوں کے نام 10 کروڑ کی رقم جمع کرائی گئی ہے جسے بچوں پر خرچ کیا جائے گا اور بچوں کے تعلیمی اخراجات بھی والد کے ذمہ ہوں گے ۔جبکہ شادی کے زیورات اور تحائف کرشمہ کپور کی ملکیت ہونگے۔
معاہدے کے مطابق بچے اپنی والدہ کرشمہ کپور کے پاس ہی رہیں گے لیکن سال میں 3 ماہ اپنے والد کے ساتھ گزار سکیں گے۔ کرشمہ کپور نے سنجے کپور سے طلاق لینے کیلئے 2014ءمیں عدالت سے رجوع کیا تھا۔
بشکریہ انڈیا ٹائمز
مقبول ترین
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔