کوئٹہ: شہید میجر علی جواد آبائی علاقے میں سپر د خاک
فائل فوٹو
کوئٹة :طورخم بارڈر پر شہید ہونے والے میجر علی جواد کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کردی گئی،آرمی چیف سمیت اعلیٰ فوجی قیادت نمازجنازہ میں شریک تھی،شہید میجر علی جواد کو ان کے آبائی شہرکوئٹہ میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
پاک دھرتی کے بہادر سپوت میجر علی جواد چنگیزی طورخم بارڈر پر افغان فورسز کی جارحیت کے نتیجے میں شہید ہو گئے،شہید میجر علی جواد چنگیزی کی نماز جنازہ پشاور گیریژن میں ادا کر دی گئی۔
نماز جنازہ میں آرمی چیف جنرل راحیل شریف، کورکمانڈر پشاور، ڈی جی آئی ایس پی آر اور شہید کے اہلخانہ سمیت اعلیٰ سیاسی و عسکری حکام نے شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شہید میجرعلی جواد کی نماز جنازہ کوئٹہ میں امام بارگاہ نیچاری میں بھی ادا کی گئی۔شہید کی نماز جنازہ میں آئی جی ایف سی میجر جنرل شیر افگن سمیت اعلیٰ عسکری شریک ہوئے۔نماز جنازہ کے بعد پاک فوج کے بہادر سپاہی میجر علی جواد چنگیزی کو پورے فوجی اعزاز کیساتھ بہشت زینب قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا۔















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔