کراچی :سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلہ، 2ڈاکو ہلاک
فائل فوٹوکراچی:کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ میں پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو ہلاک ہوگئے،پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں سے 3 غیرملکیوں سمیت 14 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا، گرفتار افراد میں مطلوب ملزمان بھی شامل ہیں۔
کراچی کے علاقے سہراب گوٹھ سپرہائی وے پر پولیس مقابلے کے بعد 2 ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا،جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
گلشن اقبال سے پولیس نے 2 بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے بھتے کی پرچیاں برآمد کرلیں۔
پولیس کے مطابق ،دونوں ملزمان لوگوں کو پرچیاں دے کر بھتہ وصول کرتے تھے۔
پی آئی بی کالونی سے پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 3 غیر ملکی باشندوں کو گرفتارکرلیا۔
پولیس کے مطابق ،گرفتار افراد کے پاس سے کوئی شناخت برآمد نہیں ہوئی۔
بہادرآباد پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 مطلوب ملزمان کو دھر لیا۔ دونوں ملزمان پولیس کو کئی مقدمات میں مطلوب تھے۔
ادھر پولیس کی بھاری نفری نے لانڈھی کورنگی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے 3 افراد کو گرفتارکرلیا۔
ایس پی لانڈھی کے مطابق، سرچ آپریشن کرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔
لیاری سے پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔پاک کالونی پولیس نے 2 منشیات فروش گرفتار کرکےمنشیات برآمد کرلی۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔