ایم کیوایم کے رہنما عامرخان کو دبئی جانے کی اجازت

اپ ڈیٹ 15 جون 2016 08:22am
فائل فوٹو فائل فوٹو

کراچی:کراچی کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیوایم کے رہنما عامرخان کو دبئی جانے کی اجازت دے دی ہے۔

کراچی کی انسدادِ دہشتگردی عدالت میں ایم کیوایم رہنما عامر خان کے خلاف دہشت گردوں کوسہولت فراہم کرنےسے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عامرخان کے وکیل نے مؤقف اختیارکیا کہ عامرخان کے بچے دبئی میں زیرتعلیم ہیں اگر عامر خان 6ماہ میں ایک باردبئی نہ جائیں تو ان کا ویزا منسوخ ہوجائے گا۔

عامرخان اس قبل حج کی ادائیگی کے لیے اوردبئی جاچکے ہیں انہیں دبئی جانے کی اجازت دی جائے ۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد عامرخان کی 20 جولائی تک عدالت میں حاضری کو یقینی بنانے کی بنا پرانہیں دبئی جانے کی اجازت دے دی۔