حامد سعید کاظمی کی سزاکیخلاف اپیل پر وفاق کو نوٹس ،جواب طلب
فائل فوٹواسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی سزا کے خلاف اپیل پروفاق کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس انورخان کاسی نے سابق وفاقی وزیرحامد سعید کاظمی کی سزا کیخلاف اپیل کی سماعت کی ، حامد سعید کاظمی کی جانب سے لطیف کھوسہ عدالت میں پیش ہوئے ۔
لطیف کھوسہ نے موقف اختیارکیا کہ ٹرائل کورٹ کے فیصلے نے انصاف کے تقاضے پورے نہیں کیے ، کسی گواہ کے بیان سے حامد سعید کاظمی پرجرم ثابت نہیں ہوتا ، ہائیکورٹ نے وفاق کو ٹونسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 2ہفتوں کیلئے ملتوی کردی ۔
حامد سعید کاظمی کے وکیل لطیف کھوسہ نے عدالت کے باہرمیڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ حامد سعید کاظمی کو شواہد پرنہیں بلکہ مفروضے کی بنیاد پر سزا سنائی گئی ۔
اسپیشل جج سینٹرل نے 3 جون کو حامد سعید کاظمی سمیت 3 ملزمان کوحج کرپشن کیس میں سزاسنائی ، حامد سعید کاظمی کو 12 سال قید کی سزا اور15 کروڑروپے جرمانے عائد کیا گیا تھا ۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔