سانحہ ماڈل ٹاؤن کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے،طاہرالقادری
انصاف کے حصول کیلئے 17جون کو تاریخی احتجاج کیا جائے گا،طاہر القادری - فائل فوٹولاہور:پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہر القادری کا کہنا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت سانحہ ماڈل ٹاون کا مقدمہ فوجی عدالت میں چلایا جائے،انصاف کے حصول کیلئے 17جون کو مال روڈ پر تاریخی احتجاج کیا جائے گا۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کی 8ماہ بعد برطانیہ سے وطن واپسی کے موقع پر لاہور ایئرپورٹ پر کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔جنہوں نے قائد عوامی تحریک کی گاڑی پر گل پاشی کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا تھا کہ2 سالوں سے انصاف کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں،جنرل راحیل شریف مظلوموں کو انصاف دلوائیں۔
سربراہ عوامی تحریک کا کہنا تھا کہ پانامالیکس پر کچھ نہ ہونے سے متعلق وہ پہلے ہی بتاچکے ہیں۔ٹی او آرز کا ڈھونگ رچا کر معاملے کو دبادیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ کبھی امپائر کی انگلی کھڑی کرنے کی بات نہیں کی،کیونکہ وہ کوئی کھلاڑی نہیں۔
ڈاکٹر طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ شہداء ماڈل ٹاون کیلئے 17 جون کو مال روڈ پر تاریخی احتجاج کریں گےجبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان بھی احتجاج کے دوران ہی کیا جائے گا۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔