آج ٹی وی اور ڈوئچے ویلے میں معاہدے پر دستخط
کراچی :آج ٹی وی اور ڈوئچے ویلے کے درمیان خصوصی طور پر تیارہ کردہ پروگرام کو نشر اور معلوماتی مواد کے تبادلے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ۔آج ٹی وی کے سی او او شہاب زبیری اور ڈوئچے ویلے کے حکام نے جرمنی میں معاہدے پر دستخط کیے ۔اپنے بیان میں شہاب زبیری کا کہنا تھا کہ معاہدے کے بعد آج ٹی وی ڈوئچے ویلے کا پاکستان میں باضابطہ ایسوسی ایٹ ہوگا ۔

معاہدے کے تحت آج ٹی وی اور ڈوئچے ویلے نہ صرف ایک دوسرے سے معلوماتی مواد کا تبادلہ کرینگے بلکہ خصوصی طور پر تیارہ کردہ معلوماتی پروگرام بھی ڈوئچے ویلے اردو ،آج ٹی وی اور بزنس ریکارڈر آن لائن پر نشر اور شائع کیے جائینگے ۔ دونوں میڈیا گروپس کے درمیان اس معاہدے کا مقصد بیرون ملک موجود لوگوں تک معلوماتی پروگراموں کی رسائی یقینی بنانا ہے۔آج نیوز پہلے ہی ملک میں ایک نمایاں میڈیا گروپ کی حیثیت سے پہنچانا جاتا ہے اور عوام میں اپنے مثبت پروگراموں ،قابل اعتبار نیوز کی وجہ سے دلوں میں گھر کرچکاہے ۔
سامعین کو ڈوئچے ویلے ریڈیو کی سروس تیس زبانوں میں میسر ہے جبکہ اسکا سیٹلائٹ چینل ،انگریزی ،جرمنی ،ہسپانوی اور عربی زبانوں میں اپنی نیوز اور معلوماتی پروگرام نشر کرتاہے ۔

















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔