ان طریقوں کے ذریعے بغیر ورزش اور ڈائٹنگ کے وزن کم کریں
فائل فوٹوبڑھا ہوا وزن ہر دوسرے شخص کا مسئلہ ہے۔ خصوصاً جب سے جنک فوڈ عام ہوا ہے، تب سے بڑھتے ہوئے وزن کا مسئلہ شدت اختیار کرتا جارہا ہے۔
جو افراد کھانے کے بہت شوقین ہوتے ہیں ، ان کو وزن کم کرنے میں بہت مشکلات پیش آتی ہیں۔ چونکہ وزن زیادہ ہوتا ہے اور اس کے کم ہونے میں وقت درکار ہوتا ہے۔جب وزن کم نہیں ہوتا تو لوگ اکتاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں اور پھر اپنی ورزش اور ڈائٹنگ بیچ میں ہی چھوڑ دیتے ہیں۔
لیکن آج ہم ان لوگوں کو چند ایسی غذاؤں اور ورزش کے بارے میں بتائیں گے، جن سے وہ گھر بیٹھے ہی وزن کم کرلیں گے۔
٭ چقندر کا جوس
اگر آپ وزن کم کرنا چاہتے ہیں اور بہت جلدی کرنا چاہتے ہیں تو آپ چقندر کا جوس ضرور پیا کریں۔ چقندر کے جوس سے آپ کا میٹابولیزم اچھا ہوتا ہے اور کولیسٹرول بھی کنٹرول میں رہتا ہے ۔اس کے علاوہ کھانے کے بعد ایک گلاس چقندر کا جوس آپ کے ہاضمے کےلیے انتہائی مفید ہے۔
٭ ماکادامیا
ماکادامیا ایک آسٹریلوی ڈرائی فروٹ ہے جوکہ بالکل اخروٹ جیسا ہوتا ہے۔ ماکادامیا آپ کی صحت کےلیے بہت فائدہ مند ہیں اور وزن کم کرنے میں بھی مددگار ہوتا ہے۔ ماکادامیا میں وٹامن اے وافر مقدار میں موجود ہوتا ہے اور اس میں پروٹین کی بے تحاشہ موجود ہوتا ہے۔ ماکادامیا کو بھی کھانے کے بعد تھوڑی مقدار میں کھا لینے سے آپ کا وزن کم ہوسکتا ہے۔
٭ اپنے کھانے میں مرچ کا استعمال بڑھائیں
ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ جوافراد زیادہ دیر تک بیٹھ کر کام کرتے ہیں، ان کو چاہیئے کہ وہ اپنے کھانوں میں مرچ کا استعمال زیادہ کیا کریں۔زیادہ مرچ کھانے سے آپ کے میٹابولیزم تیز ہوتا ہے اور اس سے کیلوریز بھی کم ہوتی ہیں۔
نوٹ: یہ مضمون محض عام معلومات عامہ کےلیے ہے، اس پر عمل کرنے سے پہلے اپنے معالج سے ضرور مشورہ کرلیں۔
















اس کہانی پر تبصرے بند ہیں۔